Friday, 10 May 2019

پاکستان نے مشکلات میں گھرے سری لنکا کو بڑی خوشخبری سنادی ،ایسا اعلان کردیا کہ بھارتی شہری بھی دنگ رہ گئے


کراچی (این این آئی) اعلی تعلیم و تحقیق کی تکمیل کے لیے بڑی تعداد میں سری لنکن کے طلبہ و طالبات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی آئیں گے، یہ غیر ملکی طالب علم پاکستان سری لنکا ہائر یاایجوکیشن کوآپریشن پروگرام کی فراہم کردہ علامہ اقبال اسکالرشپ کے تحت آئیں گے۔ان خیالات کااظہار آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری اور پندرہ رکنیسری لنکن وفدکے سربراہ ایڈیشنل سیکریٹری مدھاوا دیواسوریندرا نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں جمعرات کو منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں سری لنکن ماہرین سمیت بین الاقوامی مرکز کے دیگرآفیشل بھی موجود تھے۔اس موقع پر پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی تیسری دنیا کا ممتاز تحقیقی ادارہ ہے، بین الاقوامی سطح کا شماردنیا کے بہترین حیاتیاتی اور کیمیائی علوم کے اداروں میں ہوتا ہے جہاں دنیا بھر سے سائنسدان سائنسی و تحقیقی تربیت کے لئے پاکستان آتے ہیں، اس میں ڈاکٹر پنجوانی سینٹرفار مالیکیولر میڈیسن ا ینڈ ڈرگ ریسرچ، ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری اور لطیف ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جیسے معروف ادارے بھی شامل ہیں جبکہ مزید دس عمارتیں بھی ہیں جہاں جدید تجربہ گاہیں سرگرم ہیں ان تحقیقی اداروں کا حصہ ہیں۔ انھوں نے عوامی خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی و تحقیقی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔مدھاوا دیواسوریندرا نے بین الاقوامی مرکز میں جدید تحقیقی سہولیات اور پرسکون علمی و تحقیقی ماحول پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مرکز سری لنکا کے طالب علموں کے واسطے مثالی درسگاہ ہے۔ سری لنکن وفد نے جو پروفیسر پی ایس ایم گونارتنے، پروفیسر ای ایم پی ایکنایاکے، پروفیسر ایف سی راجل، پروفیسر سنیل شنتھا، پروفیسر ایم ایم ایم نجیم، پروفیسر جے ایل رتھا سیکرا، ڈاکٹر سومیا لیانگے، ڈاکٹر اے پی مدوراپونوما، ریٹائرڈ میجرجنرل ملینڈا پیریس، ڈاکٹر ایس ایم محمد اسماعیل، پروفیسر پی کے ایس ماہانامہ، ڈاکٹر تھوسیتھا ایس ایل ڈبلیو، سید عبدالقدیر محمد زوہلے، اور ڈاکٹر آر جی اپالی راجاپاکشی پر مشتمل تھا بین الاقوامی مرکز کے دورے کے دوران ادارے میں موجود تحقیقی سہولیات کا جائزہ لیا۔

پاک آرمی کا جوان قتل


ایبٹ آباد(سی پی پی )قلندر آباد بازار میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے پاک آرمی کے سپاہی کو قتل کر دیا گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ مانگل میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق صدام حسین شاہ پاک آرمی میں سپاہی کے فرائض انجام دے رہا تھا، صدام چھٹی پر گھر آیا، واپسی کیلئے جب وہ قلندر آبادبازار میں گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ سرمد شاہ اور اس کے بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔فوجی جوان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میرپور سرکل الطاف حسین اور ایس ایچ او تھانہ مانگل اشتیاق شاہ بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی۔ تھانہ مانگل میں سرمد شاہ اور اس کے بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Thursday, 9 May 2019

رمضان شروع ہوتے ہی دہشتگردی کی نئی لہر، بلوچستان میں فائرنگ اور دھماکے،بڑے پیمانے پر شہادتیں


کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ اور دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سحری کے بعد دور دراز پہاڑی مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئیں تو رستے میں ایف سی کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

داتا دربار کے باہر خود کش حملہ ہم نے کروایا،ذمہ داری قبول کرلی گئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان کے ایک دھڑے جماعت الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسف زئی نے داتا دربار، گیٹ نمبر دو کے قریب ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں داتا دربار کے باہر خود کش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد شہید ہوگئےتھے۔ آئی جی پنجاب عارف نوازکے مطابق 14 سے 16 سالہ بمبار کی جانب سے 7 سے 8 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا

عید کہاں گزاریں گے؟صحافی کے سوال پر جانتے ہیں آصف زرداری نے کیا جواب دیا؟


اسلام آباد(سی پی پی ) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس کی سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کمرہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس میں آصف زرداری ،فریال تالپور سمیت30 ملزمان نامزد ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکائونٹس کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور او دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور تیسری مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس میں زرداری،فریال تالپور اور دیگر30 ملزمان نامزد ہیں۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ریفرنس کی کاپیاں بنی ہیں کہ نہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا آفس میں جمع کرا دی گئی ہیں ، تفتیشی افسر علی احمد ابڑو سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ جج ارشد ملک نے کہا ریفرنس کی کاپیاں ملزموں کو فراہم کی جائیں تو نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا 28کاپیاں تیار ہوئی ہیں باقی کی تیاری کے لئے وقت درکار ہے۔ وکیل صفائی نے بتایا اقبال خان نوری دوسرے ریفرنس میں گرفتار ہیں، زین ملک بون میرو کے مرض میں مبتلا ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے زین ملک کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا ملزم اعظم وزیر ملک سے باہر ہیں انٹر پول کے زریعے رابطہ کیا ہے وکیل صفائی نے کہا ناصر عبداللہ بھی ملک سے باہر ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فارن نیشنلٹی ہولڈر پر نیب کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔2002 میں نیب کے قانون میں ترامیم کی گئی جس کے بعد فارن نینشل ہولڈر کو گرفتار نہیں کر سکتے 2002 سے پہلے نیب کے قانون میں ترمیم نہیں کی گئی تھی جس وجہ سے فارن نیشنلٹی ہولڈر کو گرفتار کیا جا سکتا تھا۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک کے پوائنٹ کو دیکھنا ہو گا جس پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا ملزمان کا رول دیکھا جائے گا کہ ریفرنس میں ملزمان کا رول کتنا اہم ہے۔ جج ارشد ملک نے استفسار کیا ریفرنس کی کاپیوں کی تیاری کب تک ممکن ہے ۔جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا دس دن کا ٹائم درکار ہوگا۔ غیر حاضر ملزمان سے متعلق سوال پر عدالت نے پراسیکیوٹر نیب سے مکالمے میں کہا ایک ہی بندہ سارا کام کر رہا ہے آپکا ٹیم ورک نہیں ہے، پراسیکیوٹر نیب نے بتایا تفتیشی ہی پہلے بھی کیس دیکھ رہے تھے اب بھی انہی کو معلوم ہے۔ جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے ایک بندہ کس طرح سے یہ سب کرے گا، بعد ازاں جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔آصف زرداری کی طلبی پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، احاطہ عدالت میں پیپلزپارٹی کارکنوں سمیت تمام غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے اہلکار احتساب عدالت کی سیکورٹی پر مامور تھے۔ احتساب عدالت پیشی سے واپسی پر ایک صحافی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف ایک اور کیس کھل گیا، کوئی خطرہ تو نہیں۔تو اس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ الحمد للہ، یہ سب رمضان کی برکت ہے۔ایک دوسرے صحافی نے جب آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ آپ عید کی نماز کہاں پڑھیں گے؟ تو انہوں نے مخصو ص انداز میں مسکرا کر کہا ، دیکھتے ہیں جج کہاں گزارنے دیتے ہیں۔

شیخ رشید کا دیرینہ خواب پورا، عمران خان آج کس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے؟تیاریاں مکمل


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان آج راولپنڈی میں مائوں اور بچوں کے جدید اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اسپتال کی تعمیر دوسال میں مکمل ہوگی، پانچ ارب 94کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج راولپنڈی میں مائوں اور بچوں کے جدید اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 200 بیڈز کے نئے اسپتال کا سنگ بنیاد آج شام کو راولپنڈی میں رکھا جائے گا۔وزیر اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے ، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمانبزدار،وفاقی وزرا شیخ رشید ،طارق بشیر چیمہ اور ڈاکٹر ظفراللہ شریک ہوں گے۔ہسپتال کی تعمیر دوسال میں مکمل ہوگی، 5ارب 94کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے، گائنی اسپتال اصغرمال روڑپر 105کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، روزانہ5100خواتین کا علاج ہوگا۔اسپتال میں 25 بیڈ کی ایمرجنسی، جدید آپریشن تھیٹرز، لیبر رومز، انتہائی نگہداشت یونٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ ڈویژن کی سرپرستی میں اسپتال کا منصوبہ 2020یں مکمل ہوگا۔

ایسٹر دھماکوں کے بعد کشیدہ حالات تھم نہ سکے کولمبو میں انتہا پسندوں کا مسلمانوں کی دکانوں پر حملہ،توڑ پھوڑ


کولمبو(سی پی پی )سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کے بعد کشیدہ حالات تھم نہ سکے۔ شہر نیگومبو میں انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں پرحملہ کردیا۔ دکانوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔ دھماکوں کے بعد گرجاگھر کوبھی جزوی طور پرکھولے جارہے ہیں۔سری لنکامیں ایسٹر کے دن گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں خودکشدھماکوںکے بعد سے فضا اب بھی سوگوار ہے۔ سری لنکن شہر نیگومبو میں انتہا پسندوں نے رات گئے مسلمانوں کی دکانوں پر حملہ کرکے دکانوں کو نقصان پہنچایا اور شیشے بھی توڑ دیے۔ دوسری جانب گرجا گھروں میں دھماکوں کے بعد اب جزوی طور پر چرچز کوکھولے جارہے ہے۔ دعائیہ تقریبات بھی ہورہی ہیں۔

نئے جرمن سفیر بیٹے کے ہمراہ کیا کرتے پائے گئے؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ مارکیٹ میں بیٹے کے ساتھ صفائی کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے مطابق پاکستان میں نئے قائم مقام جرمن سفیر ڈاکٹر جینز یوکش اپنے بیٹے کے ہمراہآبپارہ مارکیٹ کی صفائی کرتے ہوئے پائے گئے۔جرمن سفارت خانے کے فیس بک صفحے کے مطابق آبپارہ مارکیٹ میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں جرمن سفیر نے بھی حصہ لیا۔مہم میں مقامی نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور کچرے کو نہ صرف اکٹھا کیا بلکہ انہیں ری سائیکلنگ کے لیے علیحدہ بھی کیا۔

Thursday, 2 May 2019

اشرف غنی پاک فوج کے جوانوں پر حملے کے پیچھے نکلے افغان صدر کو ترجمان پاک فوج کی کس بات پر غصہ تھا؟حامد میر نے بڑا انکشاف کردیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر حملے میں افغانستان ملوث ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے کے پیچھے100 فیصد افغان صدر اشرف غنی کی تائید اور حمایت شامل ہے۔اشرف غنی پاکستان کے خلاف کھلم کھلا سازش کر رہے ہیں لیکن ان کو یہ اندازہ نہیں کہ جب پاکستان 24 گھنٹوں کے دوران بھارت جیسے ملک کے دو جہاز گراسکتا ہے تو افغانستان کس کھیت کی مولی ہے؟پاکستان کو اشرف غنی کے خلاف اقوا م متحدہ میں چارج شیٹ پیش کرنی چاہئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ابھی کچھ روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی اور افغانستان کی ایجنسی این ڈی ایس شامل ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور اس بات کا ہی اشرف غنی کو غصہ تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان سے حملے میں 3جوان شہید ہو گئے تھے ۔

شہبازشریف نے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑ دیا ، اب کسے یہ ذمہ داری سونپ دی گئی؟حیران کن نام سامنے آگیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شہبازشریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی جس کے بعدمسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر کو تعینات کرنے کی منظوری دیدی  ۔سما نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہرضا کارانہ طور پر چھو ڑ دیا ہے تاہم اس کی وجہ بیان نہیں کی گئی ۔اس سے قبل رانا تنویر پارلیمانی لیڈر تھے تاہم اب ان کی جگہ خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ۔واضح رہے کہ شہبازشریف اس وقت علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم

Wednesday, 1 May 2019

شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کی کرسی پر نظریں جمالیں، ناکامی کی صورت میں اگلا ٹارگٹ کیاہوگا؟نجم سیٹھی نے بڑا انکشاف کردیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے بہت خدمات ہیں۔جہانگیر ترین نے پارٹی اور عمران خان پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جب کہ پنجاب کی حکومت بنانے میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔تاہم جہانگیر ترین جن آزاد اراکین کو پارٹی میں لائے ہیں ان سے کیے ہوئے وعدے بھی تو پورے کرنے تھے۔اس لیے جہانگیر ترین کا نام پھر سے منظر عام پر آنے لگا ہے،پی ٹی آئی میں جب سے تبدیلی کی لہر چلی ہے تب سے عمران خان صاحب نے انہیں پی ٹی آئی میں پھر سے ایکٹو کر دیا ہے۔دوسری طرف جہاگیر ترین کا اینٹی گروپ شاہ محمود قریشی بھی تو ساری زندگی وزیر خارجہ رہنے کے لیے نہیں ہیں وہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے سپنے دیکھ رہے ہیں۔خواہش تو ان کی وزیر اعظم بننے کی ہے لیکن ایسا تو ممکن ہو نہیں سکتا۔لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کوئی چھوٹی چیز نہیں ہوتی۔پنجاب آدھا پاکستان بنتا ہے۔اس لیے اب جب بات آئے گی شاہ محمود قریشی کی کہ انہیں پنجاب میں کوئی پوزیشن ملے گی یا نہیں تو شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں ہرایا گیا۔ان کے مقابلے پر ایک امیدوار کو لایا گیا جسے جہانگیر ترین نے سپورٹ کیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس پارٹی کے لوگ صرف عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔عمران خان کچھ بھی کہہ دیں پی ٹی آئی کے سپورٹرز ان کا دفاع کرتے ہیں اور آخرپہ ان کے پاس ایک ہی بات ہوتی ہے کہ جو بھی ہے عمران خان کرپٹ تو نہیں ہے نہ۔نجم سیٹھی کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی اور کھینچاتانی شروع ہو چکی ہے دیکھتے ہیں اس حکومت کا مستقبل کیا بنتا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی تھی لیکن اب کافی دنوں سے دونوں جانب خاموشی ہے۔

Punjab Public Service Commision Jobs--PMS


نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست ،سپریم کورٹ نے سن لی ، بڑا ریلیف فراہم


اسلام آباد(سی پی پی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی نوازشریف نے 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جسے جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔نوازشریف کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، نظر ثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوریضمانت میں توسیع کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے گی۔سپریم کورٹ نوازشریف کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے انہیں طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی جو 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

ایک دن میں دوسری بڑی خوشخبری، رمضان المبارک میں عوام کوناقابل یقین ریلیف فراہم


اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ماہ رمضان کے احترام میں قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے ماہ اپریل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ جس کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت 1564 روپے اور فی کلو ایل پی جی کی قیمت133 روپے برقرار رہے گی ۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت 6ہزار 61 روپےمقرر کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے حکومت نے پٹرولیم  قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا تھا ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی تجویز دی تھی ،وزیراعظم  نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئےپٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کو بھجوا دیاہے اور اسے دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کمپلینٹ سیل پر شہریوں کو ٹرخایا جانے لگا ، مسائل حل نہ ہونے پر افسران کو آخری وارننگ


پشاور(سی پی پی) خیبر پختونخوا میں وزیر اعظم کمپلینٹ سیل میں شکایات کے اندراج کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے اداروں کو بار بار تنبیہ کے بعد معاملات کو درست کرنے کے لئے آخری وارننگ دے دی گئی ہے۔ کمپلینٹ سیل میں خیبر پختونخوا کے 3 لاکھ کے قریب شہریوں نے رجسٹریشن کرائی، پورٹل پر 64 ہزار 729 شکایات درج کی گئیں، جن میںسے 40 ہزار سے زائد کو حل کیا گیا جبکہ دیگر تاحال صرف فائلوں تک ہی محدود ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات تو درج کرتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔انتظامیہ کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، رہ جانے والی شکایات کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔ بہت سے افسران غیر سنجید گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکایات کو ماتحت عملے کے سپرد کر دیتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ ،وفاقی حکومت نے خاموشی سے بڑا فیصلہ کرلیا، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(این این آئی)تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرنے کے معاملہ پر 5روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں بڑی کٹوتی کر دی گئی ۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کر دیا،ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد مقرر کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کےمطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد مقرر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح17فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کر دی گئی ،سیلز ٹیکس کے نئے ریٹس 5 مئی تک نافذ العمل ہوں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ای سی سی کا اجلاس کل جمعرات کو ہو گاجس کی صدارت حفیظ شیخ کرینگے ۔

فتح اللہ گولن فائونڈیشن کالعدم تنظیم قرار ‘نو ٹیفکیشن جا ری پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فائونڈیشن پر بھی پابندی عائد


اسلام آباد(آن لا ئن )حکومت پاکستان نے فتح اللہ گولن کی فائونڈیشن پاک ترک کوکالعدم تنظیم قرار دیدیا وزارت داخلہ نے پاک ترک ایجوکیشن فائونڈیشن کوانسداددہشتگردی ایکٹ1997سیکشن 11بی کے تحت کالعدم قرار دینے کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق وزارت داخلہ نے پاک ترک فائونڈیشن کوکالعدم تنظیم قراردیدیااورپاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فائونڈیشن پر پابندی عائد کردی ۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک ترک ایجوکیشن فائونڈیشن کوانسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قراردیاگیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ پاک ترک ایجوکیشن فائونڈیشن کے دہشتگردوں سے تعلق کے شواہدہیں ۔ فتح اللہ گولن کی فائونڈیشن نیکٹا کی فہرست میں 71ویں نمبر پر کا لعدم کی فہرست میں شامل ہے،اس حوالے سے حکومت پاکستان کی قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم کو شیڈول اول میں شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پا کستا ن نے 13دسمبر 2018کو گولن تنظیم کو دہشتگرد تنظیم قراردیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے 18اپریل کو نو ٹیفکیشن جاری کر دیا تھا ۔یاد رہے کہ جولائی 2016 میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد وہاں کی حکومت نے اس کا ذمہ دار امریکا میں مقیم فتح اللہ گولن کو قرار دیا تھا اور ان کے تمام اداروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔بعد ازاں ترک حکومت نے پاکستان سے بھی فتح اللہ گولن کے تمام اداروں کو بند کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا اور اس وقت کے ترک سفیر صادق بابر نے میڈیا کوآگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے تمام دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں۔پاکستانی حکومت نے ترک حکام کی درخواست پر ان تمام اداروں کے خلاف کارروائی کی تھی اور پاک ترک اسکولوں کی انتظامیہ کو بھی تبدیل کر دیا تھا جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔تاہم دسمبر 2018 میں سپریم کورٹ نے پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ فتح اللہ گولن اور ان کی دیگر تنظیموں کو بھی دہشت گرد قرار دیا جائے۔

’’ حکومت نے کرپٹ عناصر کے بجائے عوام کو دیوار سے لگا دیا‘‘ پاکستانی روپیہ سستا اور ڈالر مہنگا کرنےکے پیچھےکس کا ہاتھ نکلا ؟ پاکستان اکانومی واچ کے تہلکہ خیز انکشافات


کراچی(این این آئی)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت نے کرپٹ عناصر کے بجائے عوام کو دیوار سے لگا دیاہے ۔آئی ایم ایف کے حکم پرروپیہ سستا کر دیا گیا ہے، عوام پر چھ سو ارب کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جبکہ جلد ہی پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔حکومت کے پے درپے حملوں سےبچنے کے لئے عوام کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔حکومت کے پاس عوامی فلاح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اعلیٰ حکومتی عہدیدار کوئی مثبت کام کرنے کے بجائے سابقہ حکومتوں کو لتاڑنے پر لگے ہوئے ہیں ۔حکومتی اقدامات سے عوام بیزار ہو چکے ہیں ان میں مزید ظلم سہنے کی سکت نہیں رہی اور انکی جانب سے ردعمل کا امکان ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی بد عملی نے ملکی معیشت کی بنیادوں کو ہلا ڈالا ہے اور عوام پر کپکپی طاری کر دی ہے۔آنے والے دنوں میںڈالر کی قدر شرح سود اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، سرمایہ کاری کم ہو نے سے شرح نمو روزگار اور محاصل متاثر ہونگے جبکہ صحت تعلیم ہائوسنگ، ماحولیات انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے مزیدکمزور ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا ہے اس وقت عوام کی اکثریت پیٹ بھر کے کھانا کھائے تو بچوں کو پڑھانے کے قابل نہیں رہتی اور اگر بچوں کو پڑھایا جائے تو فاقے کرنا پڑتے ہیں مگر حکومت تسلیوں سے کام چلا رہی ہے۔عوام کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے ایسے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ عوام ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر وصول کرنے والے ٹیکس نہیں رشوت چاہتے ہیں ۔رشوت کے لئے عوام پرذہنی نفسیاتی تشدد اوربلیک میلنگ کے لئے غلط ٹیکس نوٹس ارسال کرنے کی روک تھام کا میکنزم بنایا جائے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔