Thursday, 2 May 2019

اشرف غنی پاک فوج کے جوانوں پر حملے کے پیچھے نکلے افغان صدر کو ترجمان پاک فوج کی کس بات پر غصہ تھا؟حامد میر نے بڑا انکشاف کردیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر حملے میں افغانستان ملوث ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے کے پیچھے100 فیصد افغان صدر اشرف غنی کی تائید اور حمایت شامل ہے۔اشرف غنی پاکستان کے خلاف کھلم کھلا سازش کر رہے ہیں لیکن ان کو یہ اندازہ نہیں کہ جب پاکستان 24 گھنٹوں کے دوران بھارت جیسے ملک کے دو جہاز گراسکتا ہے تو افغانستان کس کھیت کی مولی ہے؟پاکستان کو اشرف غنی کے خلاف اقوا م متحدہ میں چارج شیٹ پیش کرنی چاہئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ابھی کچھ روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی اور افغانستان کی ایجنسی این ڈی ایس شامل ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور اس بات کا ہی اشرف غنی کو غصہ تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان سے حملے میں 3جوان شہید ہو گئے تھے ۔